مہرخبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن میں القاعدہ کے 3 مختلف حملوں میں 56 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔یمن کے جنوبی علاقے میں القاعدہ نے فوجی اڈے پر حملہ کیا ، حملے میں فوجی اور پولیس اہلکاروں سمیت 56 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ملٹری ذرائع کے مطابق القاعدہ نے ایک حملہ اسپیشل فورسز کے کیمپ پر کیا، جس سے 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ اسی اثناء میں مسلح افراد نے 15 کلومیٹر دور 2 فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا، جس سے 38 فوجی ہلاک ہوگئے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب خود القاعدہ کے شر سے بچنے کے لئے القاعدہ کو دیگر اسلامی ممالک میں سرگرم رہنے کے لئے مدد بہم پہنچا رہا ہے۔
مہر نیوز/ 20 ستمبر/2013ء: یمن میں القاعدہ کے 3 مختلف حملوں میں 56 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1828082
آپ کا تبصرہ